حکومت سے معاہدہ ہوگیا، ہزار سی سی تک گاڑیوں کو پیٹرول سبسڈی ملے گی: حافظ نعیم

حافظ نعیم کی گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی/ فائل فوٹو
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ پیٹرول ریلیف پیکج میں 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کو شامل کر لیا گیا ہے، ساڑھے 12 ایکڑ تک کے کسانوں کو بھی ٹریکٹروں پر ڈیزل میں ریلیف دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سرکاری سطح پر 1600 سی سی سے بڑی گاڑیاں استعمال نہیں کی جائیں گی۔
دوسری جانب وزیراعظم نے جماعت اسلامی کی معاشی تجاویز پر غور اور عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے ان پر سنجیدگی سے غور اور برق رفتاری سے عملدرآمد کی یقینی دہا نی کرائی ہے۔
بشکریہ جیو نیوز