جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: جسٹس(ر) محسن کیانی

پاکستان
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: جسٹس(ر) محسن کیانی

اسکرین گریب

اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ محسن اختر کیانی نے کہا ہےکہ قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں۔

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہم معاشرے کو قانون کی درست سمجھ نہیں دے پائے، قانون سازی عدلیہ کا نہیں پارلیمان کا کام ہے، قانون کی عمل داری کرنے والوں نے جانب دارانہ نقطۂ نظر اپنالیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں ترمیم کے بعد اعلیٰ عدالتوں میں تنازع پیدا ہوا، اعلیٰ عدالتوں کے درمیان تنازع پارلیمان حل کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری اظہارِ رائے کرے تو اسے لاپتا نہیں کیا جاسکتا؟ صحافی انٹرویو کرے تو کیا اسے مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے؟ میڈیا کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے، پیکا قانون صحافی، پارلیمنٹیرینز اور وکلا بھگت رہے ہیں۔

بشکریہ جیو نیوز