جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی ایڈمن سوسائٹی واقعہ: ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

پاکستان
کراچی ایڈمن سوسائٹی واقعہ: ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی۔

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے میں نکالی گئی لاش کی شناخت 40 سالہ نجیب اللہ کے نام سے ہوئی جس کے بعد واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور لاشوں کے ملبے تلے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر مشینری کے استعمال میں احتیاط برتی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کےمطابق واقعے میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 13 تاحال لاپتا ہیں۔

چیئرمین آباد کا بیان

دوسری جانب چیئرمین آباد حنیف گوہر کا کہنا ہے کہ کراچی ایڈمنسٹرٹیو سوسائٹی میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، غیر قانونی تعمیرات پر آباد نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے مگر توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام زیر تعمیر بلڈنگز کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے، جو لوگ قانونی طور پر کام کررہے ہیں ان کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے، ڈپارٹمنٹ کو پتا ہونا چاہیے کہ کون سی بلڈنگ قانونی تقاضے پورے کرکے بنائی جارہی ہیں۔

حنیف گوہر کا کہنا تھاکہ اگر پیر تک قانونی تعمیرات جو سیل ہوئی ہیں وہ ڈی سیل نہ کی گئی تو کاروبار بند کرکے سڑکوں پر آجائیں گے۔

کراچی: 5 برس میں عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات میں 87 افراد جاں بحق ہوچکے

کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنےکے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

بشکریہ جیو نیوز