ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے 2 روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

پاکستان
کراچی ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے 2 روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

ملبے سے اب تک 8 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ حادثے میں14افراد زخمی اور متعدد تاحال لاپتا ہیں: ریسکیو حکام—فوٹو:فائل

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی 6 منزلہ عمارت کے ملبے سے دو روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔

حکام کے مطابق زندہ نکالا گیا شخص متاثرہ عمارت میں ماربل کا کام کررہا تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے اب تک 8 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ حادثے میں14 افراد زخمی اور 12 تاحال لاپتا ہیں۔

حکام نے بتایاکہ ملبے میں مزید دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے، ہیوی مشینری کے استعمال کی نسبت مینوئل سرچ پر زیادہ فوکس ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کے استعمال سے ملبے تلے موجود لاشوں کے خراب ہو جانے کا خدشہ ہے، مشینری کے استعمال سے عمارت کا اسٹرکچر مزید گرجانے کا بھی امکان ہے تاہم کچھ پاکٹس ایسے بنائے گئے ہیں جہاں سے داخل ہوکر سرچنگ کی جارہی ہے۔

بشکریہ جیو نیوز