جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی

پاکستان
مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی

فائل فوٹو

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اس پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا۔

پشاور میں ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوجوان صرف تبدیلی کو قبول نہ کریں بلکہ اس میں فعال کردار بھی ادا کریں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا، کوشش ہوگی ڈائیلاگ کے ذریعے حل نکلے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا اب احتجاجی سیاست کا اب متحمل نہیں ہوسکتا۔

مولانا فضل الرحمان کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: عطا اللہ تارڑ

ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

بشکریہ جیو نیوز