ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل ریفرنڈم میں ہی ہے، رانا ثنااللہ

پاکستان
نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل ریفرنڈم میں ہی ہے، رانا ثنااللہ

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل ریفرنڈم میں ہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نےکہا کہ موجودہ بحرانی کیفیت میں عوام سے رائے لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، نئے صوبوں کے معاملےکا حل ریفرنڈم میں ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل عوام کی رائے لینے میں ہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری ریفرنڈم پر خون کی ندیاں بہانے کی بات کر رہے ہیں جب کہ بعض لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ 83 فیصد عوام نئے صوبوں کے حق میں ہیں۔

آصف زرداری کا ایک بیٹا صوبوں کے حق میں دوسرا مخالف ہے: رانا ثنا

چاہتا ہوں وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کریں اور شہباز شریف اپنی 5 سال کی مدت پوری کریں: بلاول

بشکریہ جیو نیوز