190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیلوں سے متعلق کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اپیلوں کی تیاری کے لیے مہلت طلب کی تھی، انہوں نے عدالت سے 2 ہفتے کا وقت فراہم کرنےکی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے ایک کیس کی تیاری کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے اپیلوں پر سماعت کی لائیواسٹریمنگ کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔
بشکریہ جیو نیوز