ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

صوبوں کے معاملے پر نظام براہ راست عمران خان سے بات کرے: علی محمد خان

پاکستان
صوبوں کے معاملے پر نظام براہ راست عمران خان سے بات کرے: علی محمد خان

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری نہیں ،صرف بانی پی ٹی آئی چھوٹے صوبوں کے حامی ہیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ اگر عمران خان اس بات پر نظام کے ساتھ کھڑے ہوگئے تو ریفرنڈم کی ضرورت نہیں رہے گی، مطالبہ کیا کہ نظام براہ راست بانی پی ٹی آئی سے بات کرے۔

ان کا کہنا تھا اپنی سیاست بچانے کیلئے بلاول کو اب بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوتا ہوا ظلم نظرآیا، قوم ان ڈرامے بازیوں کیلئے تیار نہیں۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ بلاول گورنر کے پی سے کہیں پیچھےہٹ جائیں، انکا وولٹیج پہلے ہی 440 سے 140 پر آگیا، 6 ماہ میں الیکشن مانگنے والے شہباز کیلئے دعاگو ہیں۔

صوبوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی نہیں مانی تو بھی کوئی نہ کوئی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف

آصف زرداری کا ایک بیٹا صوبوں کے حق میں دوسرا مخالف ہے: رانا ثنا

بشکریہ جیو نیوز