آصف زرداری کا ایک بیٹا صوبوں کے حق میں دوسرا مخالف ہے: رانا ثنا

وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کے حق میں جبکہ دوسرا اس کی مخالفت کر رہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام 'جرگہ' میں میزبان سلیم صافی کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کی بحث شروع کی ہے جبکہ بلاول بھٹو نئے صوبوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا صدر زرداری کو چاہیے کہ وہ دونوں بیٹوں کو سمجھائیں کہ صوبوں کی بحث کو آلودہ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
رانا ثنا کا کہنا تھا محسن نقوی اور بلاول بھٹو دونوں آصف علی زرداری کے تابع ہیں لہٰذا صدر زرداری کو چاہیے کہ وہ دونوں کو سمجھائیں۔
چاہتا ہوں وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کریں اور شہباز شریف اپنی 5 سال کی مدت پوری کریں: بلاول
صوبوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی نہیں مانی تو بھی کوئی نہ کوئی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف
بشکریہ جیو نیوز