ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ، محکمہ موسمیات نےخبردار کردیا

پاکستان
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ، محکمہ موسمیات نےخبردار کردیا

سندھ میں ستمبر کے دوران معمول سے 90 فیصد کم بارشیں ہوئیں، سندھ میں اکتوبر کے دوران بارشوں میں 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمات کے مطابق بارشوں میں مسلسل کمی سے آئندہ 3 ماہ کے دوران خشک سالی کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے، سندھ اور بلوچستان میں جولائی سے نومبر تک مسلسل معمول سے کم بارشیں ہوئیں۔

سندھ میں ستمبر کے دوران معمول سے 90 فیصد کم بارشیں ہوئیں، سندھ میں اکتوبر کے دوران بارشوں میں 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ سندھ میں یکم سے 20 نومبر تک معمول سے 99 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان میں اکتوبر کے دوران معمول سے 80 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں، بلوچستان میں نومبر کے پہلے 20 دنوں میں بارشوں میں 79 فیصد کمی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان: بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی بڑھنے لگی، گوادر اور مکران میں پانی کی قلت

ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی عائد

ملک میں خشک سالی سے زراعت متاثر ہوگی، بیماریوں کا بھی خطرہ ہے: چیف میٹرولوجسٹ

ادھر دسمبر سے فروری تک سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں معمول سے کم بارشوں کا خدشہ ہے،بارشوں میں کمی سے گندم سمیت ربیع کی فصلیں متاثر ہوسکتی ہے، بارشیں نہ ہونے سے زمین میں نمی کم اور زیر زمین پانی کے ذخائر پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ بارانی علاقوں میں فصلوں اور مویشی پالنے والے خاندانوں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں، صوبائی حکومتیں خشک سالی سے متاثر ہونے والے علاقوں اور آبادیوں کی نشاندہی کریں۔

محکمہ موسمات کے مطابق خشک سالی کا الرٹ احتیاطی تدبیر ہے، ہنگامی صورتحال کا اعلان نہیں کیا گیا، خشک سالی کی صورتحال کا اگلا جائزہ 5 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔

بشکریہ جیو نیوز