ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی: ایم کیو ایم رہنما انیس قائمخانی کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ، 4 افراد زخمی

پاکستان
کراچی: ایم کیو ایم رہنما انیس قائمخانی کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ، 4 افراد زخمی

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا۔ فوٹو فائل

کراچی میں ایم نائن موٹروے پر تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکنان سوار تھے، جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ایم کیو ایم رہنما انیس قائم خانی کے قافلے کا حصہ تھی۔

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا۔

بشکریہ جیو نیوز