جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

شمالی وزیرستان: خواتین کے بھیس میں فرار ہونیوالے خارجی دہشتگرد ہلاک

پاکستان
شمالی وزیرستان: خواتین کے بھیس میں فرار ہونیوالے خارجی دہشتگرد ہلاک

اسکرین گریب

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے عزم استحکام وژن کے تحت شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کیں جس دوران رکشے میں خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والےخارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ اخلاقی اقدارکے منافی اورخواتین کی حرمت کے استحصال کا بھی باعث ہے، خارجی دہشتگرد اوچھے اورگھٹیا ہتھکنڈوں کے ذریعے بچنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بزدل خوارج کے مساجد اور شہری آبادی میں چھپنے اوربارودی مواد رکھنےکےشواہد ہیں، کے پی میں فتنہ الخوارج کے دہشتگرد معصوم بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال بناتے ہیں۔

بشکریہ جیو نیوز