نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم سے الیکشن کمیشن لاعلم

فائل فوٹو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم سے متعلق لاعلم نکلا۔
جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کو ریفرنڈم کے کسی منصوبے سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے ایک ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ ای سی پی سے تاحال رابطہ نہیں کیا گیا، باضابطہ درخواست موصول ہونے کے بعد کمیشن کو تیاری کیلئے کم از کم 2 ماہ درکار ہوں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ نے بھی اس منصوبے پر باضابطہ طور پر کوئی بات چیت نہیں کی جب کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس بات کا اعتراف کیا ہے۔
صوبوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی نہیں مانی تو بھی کوئی نہ کوئی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف
اگر عوام کی رائے ہو تو صوبے بننے چاہئیں: وفاقی وزیر اطلاعات
بشکریہ جیو نیوز