ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

لاہور میں ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

پاکستان
لاہور میں ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور محمد نوید کو حراست میں لے کر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے: ترجمان ٹریفک پولیس/ فائل فوٹو

لاہور میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سے ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہورکے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوورکے قریب پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں

رحیم یار خان: ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کوٹکر، 3 طالبات جاں بحق

لاہور:ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر،موٹر سائیکل سوار بہن بھائی جاں بحق

اسی حوالے سے سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی صدر سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور محمد نوید کو حراست میں لے کر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی حادثہ کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جیو نیوز