بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے: گورنر بلوچستان

گورنر راج کا معاملہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے: گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل/ فائل فوٹو
گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے کسی قسم کا علم نہیں۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےجعفر مندوخیل نے کہا کہ گورنر راج کا معاملہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے کسی قسم کا علم نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں
بلوچستان کے حالات دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے: جسٹس جمال مندوخیل
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے ،آج بحیثیت گورنر کئی باتیں نہیں کرسکتا ،جب گورنر نہیں ہوں گا تو کھل کرتبصرہ کروں گا۔
بشکریہ جیو نیوز