کمالیہ میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

فوٹو: اسکرین گریب
کمالیہ میں رجانہ روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 6 بچے، 2 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔
علاوہ ازیں فیصل آباد روڈ بائی پاس پر تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے
بشکریہ جیو نیوز