اتوار، 1 نومبر، 2026 · 22 جمادی الاول، 1448 ہجری

لاہور: گلبرگ انڈسٹریل ایریا میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

پاکستان
لاہور: گلبرگ انڈسٹریل ایریا میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

فوٹو: اسکرین گریب

لاہور کے علاقے گلبرگ انڈسٹریل ایریا میں بیکری کے کارخانے میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا بیکری کے کارخانے کی پہلی منزل پر ہوا جہاں واقعے کے وقت 40 سے زائد افراد موجود تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بشکریہ جیو نیوز