پاکستان افغانستان سے ہونیوالے دہشتگرد حملوں پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے، نہیں چاہتے پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنے: مارکو روبیو

فوٹو: فائل
امریکا نے دہشتگردی سے متعلق ایک بار پھر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے علاقے سے ہونے والے دہشتگرد حملوں پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔
وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا پاکستان کا مؤقف ہے کہ طالبان نے ان حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔
مارکو روبیو نے کہا پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف جوابی کارروائی کی ہے، امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنے۔
بشکریہ جیو نیوز