ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے شواہد حاصل کرلیے گئے

پاکستان
سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے شواہد حاصل کرلیے گئے

سہیل آفریدی کیخلاف اربوں روپے کرپشن اور بے ضابطگیوں کے ثبوت ملے ہیں ، وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے لیکن انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے : کے پی حکومت/فوٹوفائل

پشاور : سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے شواہد حاصل کرلیے گئے۔

خیبرپختونخوا ( کے پی ) حکومت کا کہنا ہے کہ معزول وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل اور محفوظ ہاتھوں میں ہیں، ان کا خیال رکھا جارہا ہے تاہم سہیل آفریدی کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن اور بے ضابطگیوں کے ثبوت ملے ہیں، وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے لیکن انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

'سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے' پی ٹی آئی کا اعلان

سہیل آفریدی کی مبینہ حراست کیخلاف درخواست پر 10 روز میں اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب

کے پی حکومت کے مطابق تمام محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے ابتدائی انکوائری کے بعد کیسز نیب اور اینٹی کرپشن کو بھیجے جائیں گے، صحت کارڈ میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

( کے پی ) حکومت کا مزید کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان موجودہ ٹیکنوکریٹ حکومتی سیٹ اپ میں حصہ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔

بشکریہ جیو نیوز