ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی: لیاقت آباد میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق

پاکستان
کراچی: لیاقت آباد میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق

فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر پل کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک مرد شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود مشتعل افراد نے شدید احتجاج کیا اور ٹریلر کو آگ لگا دی۔

پولیس نے بتایا کہ ٹریلر میں لگی آگ کو ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے بجھادیاگیا جبکہ ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش اور زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

بشکریہ جیو نیوز