جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ حامد میر نے بتا دیا

پاکستان
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ حامد میر نے بتا دیا

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں کیا ہوا؟ جیو نیوز کے سینئر اینکر حامد میر نے بتا دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ملاقات میں کوشش کی گئی کہ وفاقی وزراء اور بلاول سیز فائر کردیں۔

حامد میر نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے صدر آصف زرداری کو بتایا ہے کہ کچھ وفاقی وزراء کھل کر نئے صوبوں کی تشکیل پر ریفرنڈم کے حق میں بیان دے رہے ہیں تو انہوں نے اپنی رائے دی ہے۔

حامد میر کے مطابق بلاول بھٹو نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پوزیشن کلیئر کرنے کی کوشش کی ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے اہم ملاقات کی ہے۔

دوسری جانب ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور شریک ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اورسہیل انور سیال نے بھی شرکت کی، وفاقی وزیر داخلہ بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال بالخصوص متنازع امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کے قانون سازی کے مختلف امور ہونے والی بات چیت پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں نئے صوبوں کے قیام پر جاری بحث پر بھی گفتگوکی گئی۔

بشکریہ جیو نیوز