جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

لاہور کے نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ پر کینسر کا مفت علاج بند ہوگیا

پاکستان
لاہور کے نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ پر کینسر کا مفت علاج بند ہوگیا

فوٹو: فائل

لاہور کے نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ پر کینسر کا مفت علاج بند ہوگیا۔

نجی اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اخراجات سے کم پیسوں پر علاج کی سہولت مہیا کرنا ممکن نہیں، علاج کی سہولت بند ہونے سے نجی اسپتالوں میں علاج کروانے والے پریشان ہو گئے۔

کینسر ادویات کے ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا کہ رواں سال ستمبر سے 15 سے 20 نجی اسپتالوں نے صحت کارڈ پر مفت کینسرعلاج بند کر دیا ہے۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی نے 25 ستمبر کو نئی ریٹ لسٹ جاری کی جس میں نجی اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر نئے ریٹس کے مطابق ادویات دیں تو بل کلئیر ہوں گے ورنہ نہیں۔

پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی (پی ایچ آئی ایم سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر علی رزاق کا کہنا ہے کہ صرف 20 فیصد نجی اسپتال صحت کارڈ پر کینسر کا مفت علاج کرتے تھے جو اب زیادہ رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان کے ساتھ 10 فیصد منافع کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

کینسر کے مریضوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ نجی اسپتالوں میں پھر سے صحت کارڈ پر کینسر کے علاج کی سہولت بحال کرنے کے اقدامات کرے تاکہ مریضوں کا رکا ہوا علاج دوبارہ سے شروع ہوسکے۔

بشکریہ جیو نیوز