جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک

پاکستان
سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک

فائل فوٹو۔۔

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے 22 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جہاں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں سکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں خوارج کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر 6 خوارج ہلاک کر دیے جبکہ ٹانک میں کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

بشکریہ جیو نیوز