کیپٹن صفدر کے خواتین سے متعلق ریمارکس پر سوشل میڈیا پر تنقید، مریم نواز کا بھی تبصرہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو خواتین کے بارے میں غیر مناسب ریمارکس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔
خود وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی کیپٹن صفدر کے بیان پر پر تبصرہ کیا اور سوشل میڈیا پر اپنے تبصرے کو ’دل توڑ دینے والا‘ کا عنوان دیا ہے۔
مریم نواز نے لکھا کہ یہ وہ خاموش لڑائی ہے جو ایک عورت، ایک بیوی، بند دروازوں کے پیچھے لڑتی ہے۔ اسے اُس وقت بھی ہمت سے کام لینا ہوتا ہے جب اسے لگتا ہے کہ وہ ٹوٹ رہی ہے۔ کچھ لڑائیاں خاموشی سے لڑی جاتی ہیں اور کچھ زخم نظر نہیں آتے۔
بشکریہ جیو نیوز