جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

پاکستان
پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

بھارت کے تمام رجسٹرڈ کمرشل، جیٹ مسافر اور ملٹری طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے، نوٹم/ فائل فوٹو

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں 23 دسمبر 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔

ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ کمرشل، جیٹ مسافر اور ملٹری طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔

واضح رہے پاکستان نے بھارت کے لیے 23 اپریل 2025 سے فضائی حدود بند کی تھی۔

بشکریہ جیو نیوز