کولمبس کریو نے میسی کی انٹر میامی کو شکست دے کر پلے آف سے باہر کردیا

ایم ایل ایس کپ پلے آف کے پہلے راؤنڈ میں کولمبس کریو نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیونل میسی کی ٹیم انٹر میامی کو 0-1 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
جمعے کو کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور مقررہ وقت تک کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں انس زروزی کے کراس پر سینٹیاگو روڈریگز نے فیصلہ کن گول کرکے کولمبس کو فتح دلائی۔
اس کامیابی کے ساتھ کولمبس کریو نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرکے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ٹیم نے پہلے میچ میں بھی انٹر میامی کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے شکست دی تھی۔
دفاعی چیمپئن انٹر میامی میں لیونل میسی، لوئس سواریز اور روڈریگو ڈی پال جیسے نامور کھلاڑیوں کی موجودگی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ یوں میسی کی ٹیم کو تین سیزنز میں دوسری مرتبہ پلے آف کے ابتدائی مرحلے سے باہر ہونا پڑا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت