بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

چین، منگولیا اور روس کے درمیان بین الاقوامی مسافر ٹرین سروس کا آغاز

قومی خبریں

بیجنگ: چین، منگولیا اور روس کو ملانے والی بین الاقوامی مسافر ٹرین سروس چھ سال بعد بحال کردی گئی۔

نئی ٹرین سروس بیجنگ سے روس کے شہر ارکتسک کے لیے روانہ ہوگئی، جو منگولیا کے دارالحکومت اولان باتر سے گزرے گی۔ٹرین کا افتتاحی سفر 2 ہزار 666 کلومیٹر طویل ہے، جسے مکمل کرنے میں تقریباً 55 گھنٹے لگیں گے۔ ٹرین میں چینی کھانوں کی فراہمی کے لیے خصوصی ڈائننگ کار بھی شامل ہے، جبکہ مسافروں کی سہولت کے لیے روسی اور منگولین زبان کے ترجمان بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

ٹرین کے عملے کے مطابق ڈائننگ کار پورے بین الاقوامی سفر کے دوران مسافروں کو چینی کھانے اور مغربی طرز کا ناشتہ فراہم کرے گی۔ یہ نئی سروس ہفتہ وار بنیادوں پر چلائی جائے گی۔ واپسی کی ٹرین روس کے شہر ارکتسک سے ہفتے کے روز روانہ ہوکر پیر کو بیجنگ پہنچے گی۔

سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق یہ سفر خاص طور پر ان سیاحوں کے لیے پرکشش ہوگا جو برفانی مناظر، خزاں کے رنگوں اور فوٹوگرافی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت