عدالت نے عمران سے ملاقات کی اجازت دےدی،لطیف کھوسہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے راہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ سے فالو اپ ملاقات کی اجازت دے دی ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سلمان صفدر کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت اور رہائشی سہولیات پر رپورٹ پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے چیک اپ کے لیے ڈاکٹروں کا میڈیکل بورڈ جیل لے جایا گیا، طبی معائنہ بھی کروایا گیا، عمران خان کے طبی معائنے اور علاج سے متعلق رپورٹس ہمیں بھی دی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے معالجین کی مشاورت سے طبی رپورٹس کا جائزہ لے کر کمی کوتاہی کی نشاندہی کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے عمران خان سے فالواپ ملاقات اوربشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
سابق وزیراعظم اور بشریٰ بی بی کی صحت انسانی مسئلہ ہے، مقدمے سے الگ دیکھنا چاہیے۔
سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالتی تحویل میں قیدی کی صحت اور علاج معالجے کی نگرانی عدالت کی ذمہ داری ہے۔
190 ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران خان کو ایک دن بھی قید نہیں ہونی چاہیے تھی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت