منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

واٹس ایپ میں سکیورٹی خامیوں کا انکشاف، صارفین کو فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت

قومی خبریں

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس میں سکیورٹی کی سنگین خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے صارفین کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

یہ خامیاں اینڈرائیڈ، آئی او ایس، ونڈوز اور میک کے ڈیسک ٹاپ ورژنز کو بھی متاثر کرسکتی ہیں۔

ایڈوائزری میں صارفین کو واٹس ایپ فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے مطابق جعلی آرڈر کی تفصیلات پر مشتمل پیغام کے ذریعے ڈیوائس میں موجود فائلیں ڈیلیٹ ہونے اور چیٹ ڈیٹابیس کی معلومات افشا ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایک خامی میٹا اے آئی کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق سے متعلق ہے، جبکہ دوسری کے ذریعے حملہ آور صارف کی ڈیوائس کا آئی پی ایڈریس معلوم کرسکتے ہیں۔ اس خامی کو اسپیم پیغامات کے ساتھ استعمال کیے جانے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت