منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کی چار روزہ عالمی نمائش آج سے شروع ہوگی

قومی خبریں

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام فوڈ ایگ 2026 کی چار روزہ نمائش آج کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگی، جس میں 70 سے زائد ممالک کی 850 غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں اور 400 پاکستانی نمائش کنندگان کی شرکت متوقع ہے۔

نمائش کے دوران اعلیٰ سطحی کاروباری ملاقاتوں، سیمینارز، ورکشاپس اور عالمی کھانوں کے خصوصی شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

فوڈ ایگ 2026 کو پاکستانی زرعی اور غذائی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک متعارف کرانے کا اہم پلیٹ فارم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے برآمدات اور بین الاقوامی کاروباری روابط کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت