منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اسرائیلی فوج میں خودکشی کا رجحان 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قومی خبریں

اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کی تعداد 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق رواں سال اب تک 23 حاضر سروس فوجیوں نے خودکشی کی ہے، جو گزشتہ 16 برس کے دوران سب سے زیادہ تعداد ہے۔ خودکشی کرنے والے فوجیوں میں سے 17 غزہ جنگ میں حصہ لے چکے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ 2024 میں 21 جبکہ 2025 میں 22 حاضر سروس فوجیوں نے خودکشی کی۔

اخبار کے مطابق غزہ جنگ سے قبل اسرائیلی فوج میں خودکشی کرنے والے فوجیوں کی سالانہ اوسط تعداد 12 تھی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت