جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ترکیہ کا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ ترک افواج کے حوالے کردیا گیا

قومی خبریں
ترکیہ کا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ ترک افواج کے حوالے کردیا گیا

ترکیہ کا پہلا بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ ترک افواج کے حوالے کردیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں تین طیارے ترک سکیورٹی فورسز کے سپرد کیے گئے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس موقع پر کہا کہ آج ایک عظیم خواب کی تعبیر کا تاریخی دن ہے۔ قزل ایلما ترک فوج کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ قزل ایلما فوجی خدمت میں شامل ہونے والا دنیا کا پہلا بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ بن گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت