ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلزکی جگہ اسٹیفن ملر کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کی جگہ اسٹیفن ملر کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیاکہ ان کے قریبی مشیر اور موجودہ ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اسٹیفن ملر پیر سے بطور وائٹ ہاؤس چیف آف سٹاف ذمہ داریاں سنبھالیں گے، اسٹیفن ملر معاملات کو سمجھتے ہیں وہ بہترین کام کریں گے۔
امریکی صدرنے بتایا کہ موجودہ چیف آف اسٹاف سوزی وائلز سیاسی ٹیم میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
یہ تبدیلی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ریپبلکن پارٹی کو حالیہ وسط مدتی انتخابات میں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اسے ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت سے ہاتھ دھونا پڑا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت