جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی

قومی خبریں

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کریں گے اور کوشش ہوگی کہ معاملے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے۔

پشاور میں ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوجوان صرف تبدیلی کو قبول کرنے کے بجائے اس میں فعال کردار بھی ادا کریں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے پنجاب حکومت سے بات کریں گے اور مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اب احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت