میلانیا ٹرمپ کا یوکرین میں پائیدار امن کا مطالبہ
واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ کی اہلیہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے عالمی برادری پر یوکرین سے متعلق تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ یوکرین میں جنگ ختم کی جائے اور اس کے ساتھ جنگ زدہ ملک میں پائیدار امن کی کوششیں تیز کردی جائیں۔ انہوں نے وائٹ ہاو¿س میں اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جنگ کے خاتمے کے لیے ہمت دکھاتے ہوئے مشترکہ نکات اور مفادات کی بنیاد پر متفق ہوجانا چاہیے، جیسا کہ اولیشکی میں ہمت کرکے پچھلے ماہ گئے تھے۔
عالمی میڈیا کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان بے گناہ لوگوں کے لیے فکر مند ہونا چاہیے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی عارضی جنگ بندی کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ عارضی جنگ بندی روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات کا موقع پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے، کیونکہ جنگ بندی سے ہی پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ روسی صدر پیوٹن کے نمائندے کیریل دمتریو نے کہا کہ روس کے زیر قبضہ شہر اولیشکی میں جنگ بندی کے لیے ہونے والے حالیہ مذاکرات ظاہر کرتے ہیں کہ جب ہمدردی، عزم اور تعاون یکجا ہوجائیں تو لازماً کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت