امریکا نے ڈیڑھ سال میں مذاکرات کے چاروں ادوار سبوتاژ کیے: باقر کنی

نائب ایرانی قومی سلامتی کونسل باقری کنی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران مذاکرات کے چاروں ادوار کو سبوتاژ کیا اور اپنے وعدوں سے انحراف کرکے سفارتی عمل کو نقصان پہنچایا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران میں ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باقری کنی کا کہنا تھا کہ نئے سفارتی مرحلے سے قبل امریکی وعدوں پر عدم اعتماد کرنا ایران کا حق ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ نئے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے واشنگٹن کو محض یقین دہانیوں کے بجائے عملی اور ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔
نائب ایرانی قومی سلامتی کونسل نے واضح کیا کہ ایران صرف امریکی بیانات اور وعدوں پر اکتفا نہیں کرے گا بلکہ مذاکرات کی بحالی سے پہلے امریکا کے عملی اقدامات دیکھنا چاہتا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت