کراچی بی آر ٹی منصوبہ: کنسلٹنٹ کمپنی سے کون کہاں رابطے میں۔۔۔؟

کراچی(رپورٹ : نادرخان)کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے میں کنسلٹنٹ فراہم کرنے والی کمپنی Engineers Exponent کے کردار، ٹرانس کراچی کے انتظامی فیصلوں اور ممکنہ مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق سوالات سامنے آگئے ہیں۔
معلومات کے مطابق کمپنی کے تقرر، اس کے انتظامی روابط اور منصوبے کی نگرانی کے معاملات پر شفافیت کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔ Engineers Exponent کو بی آر ٹی منصوبے کے لیے کنسلٹنسی فراہم کرنے کا معاہدہ دیا گیا تھا۔ کمپنی کے پاکستان میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اشعر حشمت لودھی ہیں، جبکہ ٹرانس کراچی کے بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سروش حشمت لودھی سے ان کا خاندانی تعلق بتایا جاتا ہے۔
اسی طرح ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے جامعہ این ای ڈی میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ تاہم کسی خاندانی یا تعلیمی تعلق کو بذاتِ خود مفادات کے ٹکراؤ یا غیر قانونی فائدے کا ثبوت قرار نہیں دیا جا سکتا۔
اصل معاملہ یہ ہے کہ کنسلٹنٹ کمپنی کا تقرر کس طریقہ کار کے تحت ہوا اور ممکنہ مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے کیا ضابطہ جاتی اقدامات کیے گئے؟۔
بشکریہ روزنامہ جسارت