جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب ڈالر سے بڑھ گیا، ورلڈ بینک

قومی خبریں
پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب ڈالر سے بڑھ گیا، ورلڈ بینک

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرض 2015 میں 68 ارب 67 کروڑ ڈالر تھا، جو 2025 میں بڑھ کر 135 ارب 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ذمے سرکاری قرض اور حکومتی ضمانتوں کے تحت 107 ارب 7 کروڑ ڈالر واجب الادا ہیں، جبکہ نجی شعبے کا غیر ضمانتی بیرونی قرض 17 ارب 58 کروڑ ڈالر ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کے قلیل مدتی بیرونی قرضوں کا حجم 10 ارب 45 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بھی پاکستان پر 16 ارب 83 کروڑ ڈالر واجب الادا ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین نے 2025 میں پاکستان کے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں توسیع کی، جبکہ آئی ایم ایف نے اسی سال توسیعی فنڈ اور پائیداری سہولت پروگرام کے تحت 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی نئی ادائیگیاں جاری کیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت