ظہران ممدانی کے بعد لاس اینجلس میں بھی ایشیائی امریکی خاتون نیتھیا رامن میئر منتخب ہوگئیں

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کے بعد لاس اینجلس میں بھی ایشیائی امریکی خاتون نیتھیا رامن نے میئر کا انتخاب جیت لیا۔
انہوں نے کیرن باس کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی، جسے ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکا کے لیے ایک اور اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتھیا رامن کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے اسے انتہائی شرمناک واقعہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی، جبکہ مختلف نشستوں پر ریپبلکن امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت