جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

قومی خبریں
پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

کراچی: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 4 سے 5 روز کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے ہوگئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت