جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی

قومی خبریں
ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی

ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی۔

ترک میڈیا کے مطابق 600 رکنی پارلیمنٹ میں معاہدے کے حق میں 279 جبکہ مخالفت میں 119 ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ میں مجموعی طور پر 398 ارکان نے حصہ لیا۔

ترک پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یہ اتحاد مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحیت کرنا نہیں۔

حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رکن ضیا آلتونیالدز نے کہا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد خطے میں سلامتی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے 7 اگست کو مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی تھی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت