مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم:11 افراد جاں بحق، 33 زخمی

پاکپتن: ملتان سے لاہور جانے والی مسافر بس اوردیپالپور روڈ پر ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق اور 33 شدید زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق مسافر بس ملتان سے لاہور جا رہی تھی کہ 17 ایس پی کے قریب آلوؤں سے لدے ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے بعد بس الٹ گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیرا فورس اور پٹرولنگ پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے بس میں پھنسے زخمی مسافروں اور لاشوں کو نکال کراسپتال منتقل کرنے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت