جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع

قومی خبریں
سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع

کراچی : صوبہ سندھ میں اسلحے کی نمائش پر عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش پر پابندی میں یکم نومبر 2026 سے مزید توسیع کردی ہے۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ اوز کو دفعہ 144 کے تحت کارروائی کا اختیار حاصل ہوگا۔

نوٹفکیشن کے مطابق رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی لیکن گاڑیوں میں نقل و حرکت اور کھلے مقامات پر گشت کے دوران اسلحہ لہرانے یا نمائش کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت