زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افرادجاں بحق

قصور: صوبہ پنجاب کے علاقے چونیاں میں زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے چونیاں کے علاقے محمود خانیکے میں گھر میں کھیر بنائی گئی تھی جس میں چھپکلی گر گئی،جسےکھا کرپانچ افراد کی حالت خراب ہوئی،انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیا جہان دوران علاج5افراد دم توڑ گئے۔
ذرائع کے مطابق ورثا نے بتایا کہ کھیر میں چھپکلی گری تو قاسم نے تھوڑی سی کھیر کے ساتھ چھپکلی باہر نکال دی۔ باقی کی کھیر کھانے سے پانچوں کی حالت بگڑ گئی تھی۔
پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔ تحقیقات کی بھی جاری ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت