جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا، فی تولہ نئی قیمت کہاں پہنچ گئی؟

قومی خبریں
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا، فی تولہ نئی قیمت کہاں پہنچ گئی؟

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج 9,600 روپے کا زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا مقامی سطح پر تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا، جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز ملک میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونا 9,600 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہو گئی ہے، یہ اضافہ ایک ہی دن میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جس سے عام صارفین کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8,230 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 96 ڈالر سے برھ کر 4,131 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کے اضافے کے بعد 5 ہزار 763 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 85 بڑھ کر 4 ہزار 940 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز (بدھ کے دن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 13,900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 139 ڈالر مہنگا ہوا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت