سیف سٹی نے 40 سال بعد بنگلا دیشی خاتون حلیمہ کے اہلِ خانہ کو تلاش کرلیا

سیف سٹی ترجمان کے مطابق بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والی حلیمہ 2013 میں اسلام آباد میں لاوارث حالت میں ملی تھیں۔
اردو زبان سے ناواقف ہونے کے باعث وہ اپنی شناخت اور اہلِ خانہ کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کر سکی تھیں۔
حلیمہ کو عارضی رہائش کے لیے ایدھی سینٹر منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ کئی سال سے مقیم تھیں۔ اس دوران سیف سٹی ٹیم نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے ان کے خاندان کی تلاش جاری رکھی۔
ترجمان نے بتایا کہ حلیمہ کے فراہم کردہ آبائی گاؤں اور اہلِ خانہ کے ناموں کی مدد سے سیف سٹی ٹیم بنگلا دیش میں ان کے بیٹے اور بھتیجے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت