جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی میں شہری سے 7 لاکھ روپے کا موبائل فون چھین لیا گیا

قومی خبریں
کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی میں شہری سے 7 لاکھ روپے کا موبائل فون چھین لیا گیا

کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان شہری سے 7 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ شہری سلال کے مطابق وہ فوڈ واک پر ویڈیو بنا رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان وہاں پہنچے۔ پیچھے بیٹھے ملزم نے ان کا موبائل فون چھینا اور ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واردات 4 نومبر کی رات ایک بجے پیش آئی، جس کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ شہری نے واردات کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر بھی دی تھی۔

پولیس نے جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت