جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

خیبرپختونخوا حکومت کا پی ٹی آئی دور کی 1224 ترقیاتی اسکیموں کی چھان بین کا فیصلہ

قومی خبریں
خیبرپختونخوا حکومت کا پی ٹی آئی دور کی 1224 ترقیاتی اسکیموں کی چھان بین کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے سابقہ پی ٹی آئی دور میں منظور کی گئی سالانہ ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے اور ان کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سابق حکومت کے دور میں 1224 نئی ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی تھیں، جن کی مجموعی لاگت کا تخمینہ ایک ہزار 348 ارب روپے تھا، جبکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں ان منصوبوں کے لیے 107 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ فورمز سے منظوری حاصل نہ کرنے والی اسکیمیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زیرِ جائزہ منصوبوں میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم کے حلقوں کی اسکیمیں بھی شامل ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور اس عمل میں کسی قسم کا سیاسی اثر و رسوخ قبول نہیں کیا جائے گا۔

ان کے مطابق بعض اسکیموں پر نظرثانی جبکہ کچھ کو برقرار رکھا جائے گا، تمام فیصلے انفرادی طور پر میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت