امریکا نے ایران سے تعلقات کے الزام میں بھارت اور ترکیہ کی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کردیں

امریکا نے ایران سے مبینہ روابط اور معاونت کے الزام میں بھارت اور ترکیے کی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔
امریکی حکومت نے بھارت میں مقیم سنیل کمار شرما اور ان کی اہلیہ جسپریت پریتی (Jaspreet Preeti) کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، جبکہ سنیل کمار شرما سے منسلک 9 اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
امریکا نے دونوں میاں بیوی پر مبینہ فراڈ کے ذریعے ایران کے خفیہ تیل بردار جہازوں کے نیٹ ورک کی معاونت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق مذکورہ نیٹ ورک نے ایران سے تیل لے جانے والے جہازوں کو جعلی قومی پرچم اور سرٹیفکیٹس فراہم کیے۔ اس کے علاوہ ایران کے فضائی شعبے کی معاونت کے الزام میں ترکیے کی ایک کمپنی کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کی مسلسل معاونت کرنے والے عناصر کے خلاف پابندیاں عائد کی جاتی رہیں گی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت