جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

جنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز کے قریب بحری نگرانی کے طیارے اور ماہرین تعینات کرنے کا فیصلہ

قومی خبریں
جنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز کے قریب بحری نگرانی کے طیارے اور ماہرین تعینات کرنے کا فیصلہ

جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز کے قریب سمندری راستوں کو محفوظ رکھنے کی کوششوں میں مدد کے لیے بحری نگرانی کے طیارے اور دھماکا خیز مواد ناکارہ بنانے والے ماہرین کی ٹیم تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے اپنے چیونگہے بحری قزاقی مخالف یونٹ کے آپریشنل دائرے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ یونٹ اس وقت آبنائے ہرمز کے قریب عمان کے جنوب میں سمندری حدود میں سرگرم ہے۔

وزارتِ دفاع کے مطابق اس مشن کے تحت بحری نگرانی کے طیارے اور دھماکا خیز مواد ناکارہ بنانے کے ماہرین علاقے میں تعینات کیے جائیں گے، تاکہ اہم سمندری گزرگاہ میں جہازوں کی آمدورفت محفوظ بنانے میں مدد مل سکے۔

آبنائے ہرمز خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملاتی ہے اور عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے اہم ترین راستوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس گزرگاہ پر بحری جہازوں کی حفاظت اور آمدورفت کی بحالی عالمی توانائی کی منڈی اور تجارت کے لیے بھی اہم ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت